ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گاڑیوں کیلئے نئے سال سے فاسٹ ٹیگ لازمی ، نقد وصولی کے کاؤنٹرس منسوخ۔ مالکان متوجہ ہوں

گاڑیوں کیلئے نئے سال سے فاسٹ ٹیگ لازمی ، نقد وصولی کے کاؤنٹرس منسوخ۔ مالکان متوجہ ہوں

Sat, 19 Dec 2020 11:33:25    S.O. News Service

بنگلورو، 19؍ دسمبر (ایس او نیوز) قومی شاہراہوں میں ٹول فیس کی ادائیگی کے لئے فاسٹ ٹیگ لازمی کردیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2021 سے فاسٹ ٹیگ  کے بغیر ٹول پلازہ پار کرنا مشکل ہے۔ اس لئے گاڑیوں کے مالکان چوکنا ہوجائیں ۔ یکم جنوری سے ٹول پلازہ  پر نقد وصول کرنے کا روج اور کاؤنٹرس بند کردئے جائیں گے۔ ٹول پلازہ پر فاسٹ ٹیگ کو اس لئے لازمی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ایندھن کی بچت ہو اور بے شمار گاڑیاں ٹول پلازہ پر کھڑی ہو کر ٹرافک میں خلل پید ا نہ کریں ۔ 

یکم جنوری سے تمام ٹول پلازں پر گاڑیوں کے گزرنے کے لئے فاسٹ ٹیگ کا ہونا لازمی ہے ورنہ گاڑی کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ ملک میں فاسٹ ٹیگ کو لازمی قرار دینے ابتداء  میں 15 لاکھ گاڑیوں کے مالکان کے پاس فاسٹ  ٹیگ تھا ۔ اب یہ تعداد بڑھ کر 2 کروڑ ہوگئی ہے۔ اب بھی 10 تا 15 فیصد گاڑیوں کو فاسٹ ٹیگ کی حدود میں لا نا باقی ہے۔ جن گاڑیوں کے مالکان کے پاس فاسٹ ٹیگ نہیں ہے وہ ابھی سے فاسٹ ٹیگ خرید کر رکھ لیں ۔ 

ذرائع کے مطابق تمام ٹول پلازہ میں یکم جنوری سے نقد وصولی کے کاؤنٹرس منسوخ کردئے جائیں گے ۔ ملک بھر میں فاسٹ ٹیگ کے ذریعہ تقریباً زوزانہ 70 کروڑ روپئے ٹول فیس وصول ہورہی ہے ۔ یہ فیس 92 کروڑ کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2021 سے اس ٹول فیس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ 

فاسٹ ٹیگ کیسے خریدیں ؟ مرکزی حکومت ملک کے 22 بینکوں اور اس کی شاخوں کو فاسٹ ٹیگ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ قومی شاہراہوں کے چند ٹول پلازوں پر فاسٹ ٹیگ فروخت  کے لئے دستیاب رہیں گے۔ وہیں سے بھی فاسٹ ٹیگ خریدے جاسکتے ہیں۔ فاسٹ ٹیگ اسٹیکر کو خریدنے کے لئے گاڑی کا رجسٹر یشن سر ٹیفکیٹ (آر سی) ، گاڑی کے مالک کا ڈرائیونگ لائسنس ، پاسپورٹ  سائز فوٹو ، ووٹر شناختی کارڈ یا آدھار کارڈ کے ساتھ ایک شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ اس کی تصدیق کے بعد فاسٹ ٹیگ اسٹیکر  جاری کیا جائے گا۔ شاپنگ ویب سائٹ سے بھی فاسٹ ٹیگ اسٹیکر خرید سکتے ہیں۔ 


Share: